بالی ووڈ فلم اسٹار سونوسود کے خلاف شکایت

   

ممبئی : بالی ووڈ فلم اسٹار سونوسود کے خلاف بی ایم سی نے شکایت درج کروائی کہ سونوسود نے بغیر اجازت کے 6 منزلہ رہائشی عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کردیا۔ بی ایم سی نے اس کے خلاف ازخود کارروائی کرنے کی پولیس سے درخواست کی۔ دوسری طرف سونوسود کا کہنا ہیکہ اس نے عمارت کے استعمال میں تبدیلی کیلئے بی ایم سی کی اجازت حاصل کی ہے اور اس کو مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھاریٹی سے منظوری کا انتظار ہے۔