بالی ووڈ میں خواتین نے بہت ترقی کی : گلزار

   

٭ نغمہ نگار گلزار نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے سفر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ہیروئن کا ٹھوس کردار نہیں ہوتا تھا ، انہیں صرف گیتوں میں استعمال کیا جاتا تھا ۔ لیکن اب حالات بدل گئے ہیں اور موجودہ طور پر خواتین انڈسٹری میں ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں اور خود کو بااختیار بنایا ہے۔