بالی ووڈ میں سلمان خان کے 31 سال مکمل

   

ایکٹر سلمان خان نے انڈین انڈسٹری ’بالی ووڈ‘ میں اپنے 31 سال کی تکمیل پر بچپن کی ایک تصویر سوشیل میڈیا پر پیش کی ہے ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ہندوستانی فلمی صنعت کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ میرے پرستاروں اور بہی خواہوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ شاندار سفر ممکن ہوپایا ہے ۔ 53 سالہ سلمان نے 1988 ء میں اپنا کیرئیر فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کے ساتھ شروع کیا تھا ۔ 1989 ء میں فلم ’ میں نے پیار کیا‘ سے ان کو مقبولیت ملی ۔