بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ سب سے مہنگا

   

بالی ووڈ ستارے جتنی خبروں میں رہتے ہیں اْن سے کہیں زیادہ ان کے پرسنل باڈی گارڈ کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ اسٹارس کی سخت ترین سیکیورٹی رکھنے کی وجہ یہ باڈی گارڈس انہیں ان کے مداحوں سے دوری اور فاصلہ بنائے رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں چاہے ملک ہویا بیرون ملک شوٹنگس ہو یا ایونٹس یا پھر عام مقامات یہ اپنے اسٹارس کے ساتھ سایہ کی طرح جڑے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ کے کسی اور فلمی ستاروں کے باڈی گارڈس کا ذکر ہو نہ ہو تاہم شاہ رخ خان، سلمان خان ، عامر خان، امتیابھ بچن اور اکشے کمار کے پرسنل باڈی گارڈس ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں ۔ ان سب میں پہلا نام کنگ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنکھ کا آتا ہے۔ جو پچھلے 10 سال سے شاہ رخ خان کے پاس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 6 فٹ قد والے روی سنگھ شاہ رخ خان کے علاوہ ان کی بیوی گوری خان ، آرین خان ،سہانا اور ابراہام کے علاوہ شاہ رخ کی منیجر پوجا دادلانی کے لئے بھی وہی سیکورٹی دیتے ہیں جس کے لئے شاہ رخ خان انہیں سالانہ 2 کروڑ 70 لاکھ سے 3 کروڑ روپئے ادا کر تے ہیں۔