بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی ثنا خان کامفتی انس گجراتی کیساتھ نکاح

,

   

سورت: حال ہی میں بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان، مفتی انس گجراتی کے ساتھ سنت کے مطابق رشتہ ٔ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ گجرات کے انکلیشور کے قریب ایک علاقہ میں بہت سادگی کے ساتھ نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔ عالمی شہرت یافتہ صاحبِ نسبت بزرگ مولانا احمد لاٹ صاحب نے ایجاب و قبول کروایا۔ محفل نکاح میں داعی ٔ کبیر مولانا کلیم صدیقی ودیگر علماء نے شرکت کی۔ نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ جس کے بعد مولانا کلیم صدیقی نے ایک آڈیو ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ مفتی انس معتبر عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ دین کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ دونوں شادی سنت کے مطابق کرنے کا عزم کیے تھے اسی لئے تقریبِ نکاح بھی بہت سادگی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں سوائے چند مخصوص افراد کے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ معروف اسکالر یاسر ندیم الواجدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا کہ مفتی انس کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ان کی اہلیہ ثنا خان پر بھی اللہ کا خصوصی فضل ہے کہ وہ گندگی سے نکل کر باہر آئیں اور انھیں ایک عالم دین شریک حیات کے طور پر ملا۔ ان کی توبہ کی قبولیت کی یہ علامت ہے کہ مجلس نکاح میں وقت کے مشہورعلماء اور داعین شریک تھے۔ اس عظیم، جرات مند اور با غیرت خاتون کی آنے والی زندگی کو کامیاب کرے اور وہ دوسروں کیلئے نمونہ ثابت ہو۔