بالی ووڈ کو کشمیر میں شوٹنگ کی دعوت ‘ بی جے پی قائد کی ملاقاتیں

   

جموں 5 ستمبر ( پی ٹی آئی ) سینئر بی جے پی لیلار و سابق ڈپٹی چیف منسٹر رویندر گپتا نے کئی بالی ووڈ اداکاروں اور ڈائرکٹرس سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنی فلموں کی ریاست میں شوٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ گپتا نے کئی فلمسازوں اور اداکاروں سے پارٹی کی مہم کے طور پر ملاقات کی ہے تاکہ ریاست میں دفعہ 370 کو حذف کرنے مرکز کے فیصلے پر ان کی تائید حاصل کی جاسکے ۔ ان ملاقاتوں کے دوران مسٹر گپتا نے بالی ووڈ کو کشمیر میں شوٹنگ کی دعوت دی ۔