بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و رقاصہ مدھومتی کا دیہانت

   

ممبئی ۔15 اکتوبر ۔ ( ایجنسیز ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و رقاصہ مدھومتی کا 87 سال کی عمر میں ممبئی میں دیہانت ہوگیا ۔ مدھومتی کا ہمیشہ اداکارہ و رقاصہ ہیلن سے تقابل کیا گیا ۔ دونوں ہی اپنے زمانے کی مشہور ڈانسرس رہیں۔ ہیلن بھی اس وقت کافی ضعیف ہوچکی ہیں۔ بالی ووڈ کا سرد رویہ ہمیشہ مشہور رہا ہے ۔ مدھومتی کے دیہانت پر بس کچھ ہی لوگوں نے اظہارِ افسوس کیا جن میں اکشے کمار بھی شامل ہیںجنھوں نے اُنھیں اپنا گرو تسلیم کیا اور کہا کہ اُنھوں نے ( اکشے کمار ) ڈانس پر تمام ابتدائی تربیت مدھومتی سے ہی حاصل کیں۔ مدھومتی نے رقص کے علاوہ فلموں میں اداکاری بھی کی جن میں آنکھیں ، شکاری ، مجھے جینے دو ، ٹاور ہاؤس اور امر اکبر انتھونی کے نام قابل ذکر ہیں۔ مدھومتی 1938 ء میں حالانکہ پارسی گھرانے میں پیدا ہوئیں لیکن انھوں نے اپنے ہمعصر ڈانسر منوہر دیپک سے شادی کی تھی ۔ مدھومتی بھارت ناٹیم ، کتھک ، منی پوری اور کتھاکلی ڈانس کی ماہر تھیں۔