بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کامنی کوشل کا دیہانت

   

ممبئی : 14 نومبر (ایجنسیز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کامنی کوشل کا 98 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ وہ 50 اور 60 کے دہے کی ایک معروف اداکارہ تھیں جنہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ ندیا کے پار نامی فلم میں کام کیا۔ 60ء کے بعد کے فلمی شائقین نے انہیں زیادہ تر ماں کے رول میں دیکھا جن میں سب سے یادگار رول انہوں نے منوج کمار کی فلم اپکار میں ادا کیا تھا جو 1967ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہو ںنے سنجیو کمار کی فلم ’انہونی‘ میں منفی کردار بھی کیا تھا۔