بامسیف کے چالیس سال مکمل ہونے پر روزنامہ سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان صاحب نے دی مبارک باد
حیدرآباد: 30 آگست(روزنامہ سیاست)
میں سب سے پہلے بامسیف کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں یہ اج ان کے چالیس سال مکمل ہوئے ہیں اور تلنگانہ میں اس کا نواں کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے، اگر بامسیف جیسی تنظیم اس ملک میں نہیں ہوتی تو ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارا کیا حال ہوتا، ان خیالات کا اظہار روز نامہ سیاست کے مینجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خان صاحب نے کیا جو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امبیڈکر اور مہاتما پھولے صاحب کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے اگر وہ پیدا نہیں ہوتے تو شاید ہمارا حال سات سو سال پہلے کے ملنیواسیوں کی طرح ہوتا تھا، تو ہمیں امبیڈکر اور پھولے صاحب کے شکر گزار ہونا چاہیے کہ وہ ہمارے اندر تعلیم کی بیداری لے آئے۔
مزید کہا کہ ازادی کے بعد سے جتنے لیڈران پیدا ہوئے ہیں انہوں نے صرف اپنی پارٹی کےلیے کام کیا ہے، چاہے وہ کانگریس ہو یا جو بھی پارٹی ہو انہوں اپنی پارٹی کے مفاد کو ہی اگے رکھا ہے اور پارٹی کی غلامی کی ہے، ہوسکتا ہے وہ مسلم لیڈر ہو ہندو لیڈر ہو یا جو بھی نچلی ذات کا لیڈر ہو سب کا یہی رول رہا ہے، انہوں قوم اور غریب عوام کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہے کہ ان کےلیے کچھ کام کریں۔
انہوں نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔
