باندہ جیل میں بند ایم ایل اے مختار انصاری کے خلاف اب ای ڈی نے درج کیا منی لانڈرنگ کا مقدمہ

   

مختار انصاری جو باندہ جیل میں بند ہیں، ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے مختار انصاری پر سختی کرنا شروع کردی ہے۔ مختار کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ای ڈی کے پریاگراج یونٹ نے مؤ اور لکھنو اضلاع میں پہلے درج تین مقدمات کی بنیاد پر یہ بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی مختار کی غیرقانونی طور پر حاصل شدہ جائیداد پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ معاملہ درج کرنے کے بعد ای ڈی نے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔قابل غور بات یہ ہے کہ حال ہی میں مافیا ڈان مختار انصاری کو پنجاب کی روپڑ جیل سے باندہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔