بانسوارہ کے تالاب میں تقریباً 3 ٹن مچھلیاں فوت ، مچھیرے پریشان

   

بانسوارہ یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسوارہ کا تالاب جو ایک بڑا تالاب ہے اس تالاب میں 3 ٹن مچھلیاں فوت ہوگئی ۔ اس واقع کی اطلاع بانسواڑہ بلدیہ چیرمین گنگادھر کو ملتے ہی تالاب کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر تالاب کے ذمہ دار راملو نے بتایا کہ روزآنہ تقریباً مچھلیاں فوت ہو رہی جو اب تک 4 دنوں میں 3 ٹن مچھلیاں فوت ہوچکی ۔ جس کی اطلاع ضلع کاماریڈی عہدیداروں کو دی گئی لیکن ابھی تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ راملو نے بتلایا کہ ان مچھلیوں کو فروخت کرتے ہوئے تقریباً 110 خاندان اپنی زندگی گذر بسر کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتلایا کہ لاک ڈاؤن ہونے کے باعث ہم تالاب سے مچھلیاں پکڑنے سے قاصر ہوگئے اور یہ مچھلیاں گرمی کی شدت کے باعث فوت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے ضلع کے اعلی عہدیداروں اور سیاسی قائدینوں کو فوری توجہ دینے کی اپیل کی ۔