بانسواڑہ آرٹی سی ڈپوز سے بسوں کی بحالی

   

Ferty9 Clinic

عوام میں مسرت،ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کواحتیاط کی ہدایت
بانسواڑہ۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) بانسواڑہ میں آر ٹی سی بسوں کی بحالی تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کے ساتھ ہی آر ٹی سی بسوں کی بحالی عمل میں لائی گئی۔ بانسواڑہ آر ٹی سی ڈپوز منیجر سائینا نے بتلایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام وزراء کے ہمراہ اجلاس کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں کی بحالی عمل میں لائی ۔ اس طرح سے بانسواڑہ میں بھی بسوں کو عوام کی سہولت کی خاطر بحال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپو منیجر سائینا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی عمل آوری کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ماسک، سنیٹائزر کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ بسوں میں سوار مسافروں کو بھی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے ماسک اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے اور انہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ ڈپو منیجر سائینا نے بتایا کہ بانسواڑہ ڈپوز سے بسوں کو مسافروں کی سہولت کی خاطر ضلع کاماریڈی اور ضلع نظام آباد کے علاوہ سکندرآباد جوبلی بس اسٹانڈ تک سفر کیلئے بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا سفر بسوں کے ذریعہ طئے کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر انجینلو، آر ٹی سی عملہ اور ڈرائیورس و کنڈکٹرس موجود تھے۔