بانسواڑہ /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ ڈی ایس پی پولیس دامودھر ریڈی نے آج بانسواڑہ سے نظام آباد اور کاماریڈی جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور پولیس چیک پوسٹ قائم تفصیلات کے بموجب کورونا وائرس بیماری کی روک تھام کے پیش نظر دن بہ دن بانسواڑہ اور نظام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر افراد کی وجہ سے عوام پریشان اور لاک ڈاؤن کے باعث سے بھی عوام کی لاپرواہی کی وجہ سے بانسواڑہ سے کامیاریڈی اور نظام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔ ڈی ایس پی پولیس دامودھر ریڈی نے بتایا کہ اب ان راستوں سے کسی بھی فرد کو کسی بہانے پر بھی چھوڑا نہیں جائے گا ۔ ہر کوئی غذائی اشیاء ترکاری لانے کا بہانہ کرتے ہوئے نظام آباد اور کاماریڈی کی طرف جارہا ہے اور کورونا وائرس بیمارتی کو اپنے ساتھ لارہا ہے ۔ جبکہ ہر انتظامی محکمہ عہدیدار لاک ڈاؤن کی عمل آوری کرتے ہوئے ہر طریقہ سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اس کے باوجود عوام لاپرواہی کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہا ہے ۔ لہذا اب کسی بھی شخص کو حد سے گذرنے کی اجازت نہیں ہے ۔