کاماریڈی :8؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے دعویدار ٹکٹ کی عدم وصولی پر آج اپنے حامیوں کے ذریعہ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے دوپہر کے بعد اپنے حامیوں کو کھانے کیلئے روانہ کردیا اور خود خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کیڑے مار دوا پی لی تشویشناک حالت میں انہیں سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد کے سن رائس ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سینئر کانگریسی قائد بالراج مسلسل تین انتخابات میں پوچارام سرینواس ریڈی کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کیا تھا اور اس مرتبہ بھی بانسواڑہ حلقہ سے ٹکٹ کے دعویدار تھے لیکن ہائی کمان نے بالراج کے بجائے حال ہی میں بی جے پی سے شامل ہونے والے اے رویندرریڈی کو ٹکٹ دیا جس پر بالراج احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے آج دوپہر میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تشویشناک حالت میں انہیں بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر نظام آباد سن رائز ہاسپٹل منتقل کیا ۔ اطلاع ملتے ہی پوچارام سرینواس ریڈی کے فرزند ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی اور بانسواڑہ بی جے پی امیدوار اینڈالہ لکشمی نارائنا نے دواخانہ پہنچ کر بالراج کے فرزندان سے بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد بانسواڑہ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔
بہوجن مکتی پارٹی امیدوار آنند کا ادخال نامزدگی
جڑچرلہ /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہوجن مکتی پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی میں انتخابی امیدوار کی حیثیت سے اُمڈی آنند نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ ریٹرننگ آفیسر اڈیشنل کلکٹر موہن راؤ کے علاوہ جڑچرلہ تحصیلدار سرینو کے علاوہ بہوجن مکتی پارٹی کے تین افراد امیدوار کے ہمراہ موجود تھے ۔