بانسواڑہ۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بانسواڑہ آر ٹی سی بس پاسوں کی اجرائی میں 5 لاکھ روپیوں کے غبن کے الزام میں کنٹراکٹ کے طور پر کام کرنے والے تکارام پر پولیس نے کیس درج کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ آر ٹی سی کے تحت کنٹراکٹ پر بس پاسوں کی اجرائی عمل میں لائی جارہی تھی ۔ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بس پاس اجرائی میں کنٹراکٹر تکا رام نے تقریباً 5 لاکھ روپئے کا غبن کرلیا، اس سلسلہ میں ڈپو منیجر سائنہ نے بتایا کہ آر ٹی سی کی ماہانہ آمدنی کا حساب دیکھنے پر یہ واقعہ سامنے آیا۔ اس سلسلہ میں پولیس بانسواڑہ سرکل انسپکٹر مہیش گوڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ کنٹراکٹر آر ٹی سی بس پاس تکارام نے جعلی دستاویزات پر ووچر تیار کرتے ہوئے آر ٹی سی ڈپو منیجر ، بینک منیجر کے علاوہ آر ٹی سی حکام کو دھوکہ دیا ۔ اس طرح تکا رم پر کیس درج کرلیا گیا۔
