بانسواڑہ میں امرت اسکیم کا سنگ بنیاد

   

کاماریڈی۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر اکسائز، سیاحت جوپلی کرشنا راؤ نے آج ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ میونسپل علاقہ میں امرت اسکیم کے تحت 52 کروڑ کی لاگت سے پینے کے پانی کی فراہمی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ریاست کی ترقی کو یقینی بنا سکے اسی کے تحت آج یہاں پر پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس سے آنے والے 50 سال تک پینے کے پانی کی قلت نہیں پیدا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں حلقہ میں ایک ہزار کروڑ روپے سے حلقے کی ترقی کے لیے کام انجام دیا جا رہا ہے 175 کروڑ سے 3500 اندرما گھروں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ ظہیرآباد کے رکن اسمبلی سریش کمار شیٹکر نے کہا کہ مرکزی ریاستی حکومتوں کے فنڈز سے امروت اسکیم کے تحت 52 کروڑ روپے سے پینے کے پانی کے کام شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ سو فیصد آبپاشی کا علاقہ ہے۔ بانسواڑہ حلقہ کے رکن اسمبلی اور حکومت کے مشیر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ بانسواڑہ حلقہ میں 70 ہزار سے زیادہ مکانات بانسواڑہ مستقر 8900 مکانات تعمیر کیے گئے ان مکانات کو آبی سہولتیں فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹاگلی پہاڑا پر دیگر علاقوں میں 18 لاکھ لیٹر اور 8 لاکھ، 6 لاکھ اور 2 لاکھ لیٹر کی صلاحیت کے ٹینک بنائے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اکسائز آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں جکل کے رکن اسمبلی لکشمی کانتا راؤ، ایگرو انڈسٹریز چیرمین کسولا بالاراجو، میونسپل چیرمین جنگم گنگادھر، ضلع کلکٹر آشیش سنگوان، سب کلکٹر کرن مائی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔