بانسواڑہ میں ایک خاتون کا قتل

   

Ferty9 Clinic

بانسواڑہ ۔ یکم ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ منڈل کے موضع جکل دانی تانڈہ سے وابستہ خاتون بوڈا ارونا کا قتل ہوا۔ تفصیلات کے بموجب گاندھاری منڈل موضع مودھیلی سے تعلق رکھنے والے شخص انجیا سے بوڈا ارونا کے کئی دنوں سے ناجائز تعلقات ہونے پر انجیا کی بیوی کاشامنی اور انجیا کے درمیان ا س شکایت پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کئی بار کاشنا منی نے اپنے شوہر انجیا کو ارونا سے دور رہنے پر زور دیا کرتی تھی لیکن انجیا نہیں مانا۔ اس طرح انجیا اور ارونا میں تعلقات دن بہ دن بڑھتے جارہے تھے ایک دن کاشنا منی نے اپنے مقامی موضع کے بالیا نامی شخص کی مدد حاصل کرتے ہوئے منصوبہ بند طریقہ سے ارونا کو دعوت کے نام پر دھوکہ دے کر نظام ساگر منڈل کے موضع گالی پور جنگلاتی علاقہ میں لے جاکر بری طرح پتھروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرڈالا ۔ارونا کے لاپتہ ہونے کی خبر بانسواڑہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی لیکن کئی دنوں بعد بوڈا ارونا کی نعش گالی پور جنگلاتی علاقہ میں پائی گئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے بانسواڑہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس بانسواڑہ ڈی ایس پی یادگیری نے کیس درج کرتے ہوئے بعد کارروائی قاتل کاشنا منی ، بالیا اور انجیا پر ریمانڈ کرتے ہوئے نظام آباد جیل منتقل کردیا گیا۔