بانسواڑہ /کاماریڈی :6؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک بے رحم باپ نے تین معصوم لڑکیوں کو بے رحمی کے ساتھ تالاب میں ڈھکیل کر قتل کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ کے تاڑکول میںپیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے محمد فیاض کی شادی 2009 ء میں بانسواڑہ کی نیلوفر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ اور فیاض شادی کے چندروز بعد بانسواڑہ منتقل ہوگیا تھا اور محمد فیاض شراب نوشی اور جوا بازی کا عادی ہوگیا تھا اور ہر روز اپنی اہلیہ سے لڑائی جھگڑا اس کا معمول بن گیا تھا اور پیسے کے خاطر ہر روز کی طرح بیوی کے ساتھ کل بھی لڑائی جھگڑا کیا اور آج صبح تین معصوم لڑکے اور تین لڑکیوں کے تاڑکول تالاب پہنچ کر 10 سال آسیہ ، ماہین 9 سال ، زوہا 7 سال کا قتل کردیا اور تالاب میں ڈال دیا اور یہ فوت ہونے تک ان پر بیٹھا رہا ۔ جبکہ اس کا لڑکا یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بعدازاں سیندھی خانہ پہنچ کر سیندھی نوش کررہا تھا جبکہ اس کی بیوی نیلوفر کو شک ہونے پر اس نے تالاب کے پہنچ کر دیکھا تو لڑکیوں کے چپل تالاب کے کنارے پڑے ہوئے تھے جس پر نیلوفر نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور پولیس یہاں پہنچ کر فیاض کو تحویل میں لے لیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی ڈی ایس پی مہیند رریڈی ، سرکل انسپکٹر یہاں پہنچ کر نعشوں کو تالاب سے باہر نکالا اور اس خصوص میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد بڑے پیمانے پر جمع ہوگئے اور بے رحم باپ فیاض کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔