بانسواڑہ میں تاجرین کو راحت، دن کا لاک ڈاؤن برخاست

   

Ferty9 Clinic

صبح 6 تا شام 9بجے کاروبار کی اجازت، کل جماعتی قائدین اور عہدیداروں کے اجلاس میں فیصلہ

بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ میں گزشتہ یوم میونسپل بلدیہ سرکاری عہدیداروں کے علاوہ بانسواڑہ شاپس اسوسی ایشن کے ہمراہ بانسواڑہ میں کورونا وباء کو لیکر ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا کہ صبح 5 بجے تا 2 بجے بانسواڑہ میں تجارتی کاروبار کھلے رکھے جائیں گے لیکن بانسواڑہ کے تاجرین اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے تھے اور ان کے خلاف دوکانوں کو کھلے رکھنے پر ہزاروں روپیوں کا جرمانہ عائد کیا جارہا تھا۔ بانسواڑہ میں مختلف طور پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو صبح 6 تا 2 بجے دوپہر تک کا وقت دیاگیا تھا جس سے کاروباریوں کو بری طرح سے متاثر اور لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ اس سلسلہ میں سیاسی و سماجی قائدین کی بار بار نمائندگی پر آج بانسواڑہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں ٹی آر ایس پارٹی و کل جماعتی قائدین میونسپل بلدیہ چیرمین گنگا دھر عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ حکومت تلنگانہ کے اعلان کے مطابق صبح 6 بجے تا شام 9 بجے تک بانسواڑہ کے تمام تجارتی کاروبار کو کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا ہیکہ ماہ رمضان ایک بڑا تہوار ہے اس لئے اس ماہ کا احترام کرتے ہوئے کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے تاکہ تاجرین اور عوام کو نقصان نا پہنچے۔ اس موقع پر بلدیہ چیرمین گنگا دھر اور دیگر نے کہا کہ رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔ تاجرین اور عوام کو چاہئے کہ رات کے کرفیو لاک ڈاؤن کی عمل آوری کرتے ہوئے سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کریں۔ احتیاطی برتیں اس اجلاس میں میونسپل بلدیہ چیرمین گنگا دھر، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بالا کرشنا، سانی سرینواس ریڈی کانگریس، بی جے پی ڈاکیہ، ضلع کاماریڈی رعیتو بندو صدر انجی ریڈی، بلدیہ کمشنر رمیش، بانسواڑہ میناریٹی شادی خانہ چیرمین عبدالوہاب اور بلدیہ وارڈ ممبرس موجود تھے۔