بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ شہر مستقر میں متحدہ ڈی سی سی بی متحدہ ضلع چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کی 7 سالہ 2 جون یوم تاسیس کی تقاریبات منائی گئی اور قومی پرچم کی نقاب کشائی عمل میں لائی ۔ تفصیلات کے بموجب ڈی سی سی بی ضلع چیرمین بھاسکر ریڈی نے حیدرآباد سے بانسواڑہ شرکت کرتے ہوئے مندرجہ ذیل پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے بانسواڑہ پارٹی آفس اور کیمپ آفس پر تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کی نقاب کشائی کے فوری بعد علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک شہیدوں پروفیسر جیا شنکر ، پولیس کشٹیا کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی اور خراج تحسین پیش کیا ۔ بعد ازاں بانسواڑہ امبیڈکر مجسمہ پر بھی پھول مالا چڑھائی ۔ اس موقع پر ضلع راعتو بندوں ضلع انجی ریڈی ، میونسپل بلدیہ چیرمین جنگم گنگادھر ، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بالاکرشنا ، ڈپٹی بلدیہ چیرمین زبیر ، بانسواڑہ منڈل ٹی آر ایس پارٹی صدر موہن نائیک ، زیڈ پی ٹی سی گوپال ریڈی سینئیر قائد محمد اعجاز الدین ، بھگوان ریڈی ، آر ڈی او راجہ گوڑ ، کرشنا ریڈی ، سریدھر ، علیم الدین بابا کوآپشن ممبر اور بلدیہ وارڈ ممبرس موجود تھے ۔