بانسواڑہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش گھروں کے ٹین شیڈ اُڑ گئے، فصلیں تباہ، کسان پریشان

   

بانسواڑہ : مسلسل 2 یوم سے بانسواڑہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر گھروں کے علاوہ دوکانوں اور شادی خانوں کے ٹین شیڈ اُڑ گئے۔ غریبوں کے مکانوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس غیر موسمی بارش نے بانسواڑہ منڈل میں قہر ڈھاتے ہوئے تمام دھان اور مکئی کی کھڑی فصلیں تباہ کردی۔ کسان کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع کاماریڈی رعیتو بندو صدر انجی ریڈی نے دھان کی کھڑی فصلوں کے نقصانات پر دورہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کیں۔