اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کا عہدیداروں کے ہمراہ سڑک کا معائنہ
بانسواڑہ ۔/7 جون، ( سیاست نیوز) بانسواڑہ میں اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے بانسوڑہ سے مہاراشٹرا جانے والی بی ٹی سڑک کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تاڑکو چوراہے سے گذرنے والی سڑک سے آر ٹی سی بسوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں اور عوام کی سہولت کی خاطر اس سڑک کی تعمیر کیلئے عہدیداروں کے ہمراہ معائنہ کیا گیا۔ اس سڑک کی تعمیر کیلئے تقریباً2 کروڑ 90 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آچکی ہے۔ بہت جلد اس سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا جس کے لئے سڑک کا سروے کیا گیا ہے۔ پوچارام سرینواس نے کہا کہ مزید رقم کی سڑک کی تعمیر میں ضرورت پڑنے پر ہر ایک کی ضروریات کیلئے قابل اور کشادہ سڑک تعمیر ہوگی۔ سڑک کی تعمیر کے بعد سنٹرل لائٹس کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرینوں کو صاف و شفاف طریقہ سے تعمیر کیا جائے گا۔ تاکہ بانسواڑہ میں ہونے والی بارش کے علاوہ دیگر پانی بھی گذرنے میں آسانی ہوسکے کیونکہ بانسواڑہ شہر کو بلدیہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ جس کو ماڈل طریقہ سے کاموں کو انجام دیتے ہوئے ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلدیہ چیرمین گنگادھر ، بلدیہ کمشنر کمارا سوامی، بلدی وارڈ ممبرس پارٹی قائدین اور عوام موجود تھی۔