بانسواڑہ میں سیاست کوئسچین بینک کی تقسیم

   

بانسواڑہ۔ 28جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڑہ گورنمنٹ ہائی سکول میں سیاست ایس ایس سی کوئسچین بینک کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ضلع کو آپشن ممبر علی بن عبداللہ، شادی خانہ چیئرمین حافظ عبدالوہاب، سابق نائب سرپنچ محمد خالد،سینئر کانگریس قائد اعظم محمد عظیم بانسواڑہ کے مشہور سینئر صحافی احمد محی الدین نے شرکت کی، اس کاروائی کے صدر مدرس خواجہ معین نے چلائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شادی خانہ چیئرمین حافظ عبدالوہاب نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عابد علی خان ٹیسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے اردو اور انگلش میڈیم کے طلباء و طالبات میں تلگو سیکنڈ لینگویج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علی بن عبداللہ نے دعا کی کہ جناب عابد علی خان کی ہر فلاحی کام کو اللہ ان کی مغفرت کا ذریعہ بنائیں۔سابق سرپنچ محمد خالد کے صدر مدرس خواجہ معین اور دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ نامہ نگار سیاست محمد صلاح الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔