بانسواڑہ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں آج حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی صبح 10 بجے سے ہی شرب کی دوکانوں کو کھول دیا گیا ۔ بانسواڑہ میں دوکانیں کھلنے سے ہی پہلے خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئی ۔ دوکانیں کھلتے ہی عوام نے بھیڑیوں کی طرح امٹ پڑے ۔ لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرتے ہوئے اپنے فاصلہ کو توڑ دیا اور قانون کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ۔ جبکہ حکومت نے شراب کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ۔ آدھی بوتل کی قیمت پر 40 روپئے کا ا ضافہ اس طرح فل بوتل پر 70 تا 80 روپئے کا اضافہ کیا گیا ۔ اس کے باوجود شراب پینے والے شوقین روپیہ نہیں بلکہ شراب کی بوتل حاصل کرنے دوران کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ۔ لیکن بانسواڑہ پولیس اور آبکاری عہدیداروں نے اس ہجوم کو قابو میں کرلیا ۔ بانسواڑہ ڈی ایس پی دامودھر ریڈی نے ہجوم کو قابو کرنے کیلئے ہلکی لاٹھی چارج بھی چلائی اور قابو میں کرلیا ۔ اس موقع پر آبکاری سرکل انسپکٹر سنتوش ریڈی بانسواڑہ نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر شراب کی دوکانیں بند تھی ۔ لیکن آج حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر شراب کی دوکانوں کو کھول دیاگیا ۔ حکومت نے شراب کی فروختی میں اضافہ کرتے ہوئے چھوٹی بوتل پر 15 فیصد بڑی بوتل پر 70 تا 80 فیصد کرتے ہوئے فروخت کے احکامات کو جاری کیا گیا ۔ اس طرح عوام کو بھی چاہئے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن پر عمل آوری کریں تاکہ یہ وباء دوسری مرتبہ نہ پھیلے شراب کی دوکانوں سے ملنے والی قیمت پر ہی شراب کی بوتل حاصل کرنے کی سرکل انسپکٹر سنتوش ریڈی کی عوام سے اپیل کی ۔
شراب کی دکانوں میں اسٹاک کا معائنہ : محکمہ آبکاری
پداپلی’6/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پداپلی ضلع محکمہ آبکاری سپریٹنڈنٹ روی کمار نے ایک بیان میں مطلع کیا کہ ضلع میں واقع شراب کے دکانوں میں اسٹاک کا معائنہ کیا جارہا ہے .انھوں نے کہا کہ ضلع مستقر کے شراب کے دکانوں میں محکمہ آبکاری کے عہدیداران اسٹاک کا معائنہ کررہے ہیں.ریاستی سی ایس اور محکمہ آبکاری کمشنر کے احکامات کے بموجب ان دکانات میں معائنہ کیا جارہا ہے.انھوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دستیاب اسٹاک کی تفصیلات اور فی الوقت موجود اسٹاک کی تفصیلات کا اندراج کر حکومت کو رپورٹ پیش کی جائیگی۔
