بانسواڑہ ۔ 21 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں آئے دن لاک ڈاؤن کے پیش نظر خریدی و فروخت کے لئے صبح 6 تا 11 بجے تک ہی کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت آر ڈی او بانسواڑہ راجیشوری کی تاجروں کو ہدایت دی ۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کو پابندی کی تاکیدکی گئی تھی کہ وہ وقت مقررہ صبح 6 تا 11 بجے تک اپنے کاروبار کرسکتے ہیں لیکن بانسواڑہ میں محکمہ پولیس اور بلدی عہدیداروں کی جانب سے ظلم کرتے ہوئے غریب تاجروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دوکانوں کو اٹھایا دیاجا رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی غریب سبزیوں اور فروٹ دوکانداروں مالکین کو کافی نقصان ہوتا دیکھا گیا ۔ اس سلسلہ میں باغبانی برادری اور دوسرے تاجروں نے اس واقع کی شکایت آر ڈی سے کی ۔ آر ڈی او بانسواڑہ نے کہاکہ آئندہ ایسی حرکت ہونے نہیں دینے کا تیقن دیا اور ماہ صیام میں بھی روزہ داروں کے لئے سہولت مہیا کرنے اور وقت مقرر کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر باغبانی سابق صدر محمد یوسف ‘ شیخ مستان ‘ سلیم ‘ الیاس اور دوسرے موجود تھے ۔