کاماریڈی :19؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ مدینہ مسجد میں نعتیہ مشاعرہ جمعیت العلماء کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ہندوستان کی مشہور و معروف نعت خواں قاری احسان محسن نے شرکت کی اس کے علاوہ ضلع نظام آباد کے بھی نعت خواں اس پروگرام میں شرکت کی شہر کے علاوہ اطراف و اکناف سے عوام نے اس نعتیہ مشاعرے میں شرکت کی اور شعراء کی جانب سے پڑھے جانے والے کلاموں کو سنتے ہوئے ہر ایک کلام پر داد دی جا رہی تھی اس موقع پر ضلع نظام آباد کے نو منتخبہ جمعیت العلماء کے ضلع صدر سمیع اللہ قاسمی نے کہا کہ آج معاشرے میں کئی ایک برائیاں جنم لے رہی ہیں اور خاص کر معاشرے کا نوجوان بری عادتوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں اور ہم ہمارے پیارے آقا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا ہو جائیں اسی میں ہماری دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس موقع پر ضلع کاما ریڈی کے جمعیت العلماء صدر مولانا رقیب ،نصیر الدین، افضل اور حافظ عبدالوہاب ،میرا نسیم الدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔