بانسواڑہ میں ووٹر لسٹ سے نام غائب، عوام میں برہمی

   

بانسواڑہ ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں ہونے والے پہلی مرتبہ بلدی انتخابات کے پیش نظر جدید ووٹروں کے لئے ووٹر لسٹ کی اجرائی عمل میں لائی گئی لیکن اس ووٹر لسٹ میں کئی خامیاں اور تبدیلیاں پائے جانے سے عوام میں تشویش اور برہمی پائی گئی ۔ جدید ووٹر لسٹ کی اجرائی عمل میں آئی لیکن اس ووٹر لسٹوں میں کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تقریباً مسلم افراد کے نام غائب میں اس کے علاوہ کئی افراد کے ناموں کا اندراج ایک وارڈ سے دوسرے وارڈوں میں شامل کردیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ سیاسی قائدین نے عہدیداروں کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سے جلد غلطیوں کو سدھارنے کی ہدایت دی اس موقع پر سیاسی قائدین کے علاوہ عوام موجود تھی۔