بانسواڑہ میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں مفت ماسک کی تقسیم

   

بانسواڑہ /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں ڈی ایس پی دامودھر ریڈی نے آر ڈی او بانسوارہ راجیشور ، تحصیلدار بانسواڑہ کے ہمراہ غریب عوام کے خاطر مفت میں ماسک کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے کہا کہ بانسواڑہ مقام کورونا وائرس سے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے ہر طریقہ سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس لئے بانسوارہ میں زیادہ تر عوام کوان اور مزدوری پیشہ رکھتا ہے ۔ جن کے پاس ماسک خریدنا اور ماسک لگانا ناممکن ہے ۔ اس طرح انہیں ہر طرح کی مدد کی ضرورت ہے ۔ لہذا ان غریب عوام کیلئے ماسک کی تقسیم بانسواڑہ پولیس کی جانب سے مفت عمل میں لائی جارہی ہے ۔ وہ استفادہ حاصل کریں اس موقع پر آر ڈی او راجیشور نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن کی پابندی پر عمل کریں گھر سے باہر نہ نکلیں اپنے خاندان کا خیال رکھیں ۔ بغیر ماسک کے باہر نہ نکلیں ورنہ بغیر ماسک والوں کو 500 روپئے جرمانہ عائد کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر مہیش گوڑ ، بلدیہ کمشنر سوامی ، انجی ریڈی موجود تھے ۔