بانسواڑہ۔ بانسواڑہ امبیڈکر چوراہے پر حلقہ بانسواڑہ کانگریس پارٹی انچارج کا سولا بالراج کے ہاتھوں عوام میں کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر غذائی پیاکٹس ، واٹر پیاکٹس کے علاوہ ماسک کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کانگریس پارٹی انچارج کا سولا بالراج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وباء جیسی بیماری سے احتیاط کرتے ہوئے اپنے فاصلہ کی برقراری پر عمل کریں اور ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں تاکہ کورونا وباء سے نجات مل سکے ۔ اس موقع پر سابق نائب سرپنچ عبدالخالد، نرسنا، محمد افروز، محمد شہاب ، اشوک ریڈی اور دیگر موجود تھے۔