بانسواڑہ میں کانگریس کو 11 نشستیں، 7 مسلم امیدواروں کی تاریخی کامیابی

   

بانسواڑہ۔13فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڑہ بلدیہ کے19وارڈوں کے نتائج جاری کیے گئے 11 نشستوں پر کانگریس پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلدیہ، پر اپنا قبضہ جما لیا،اس میں تین نشستوں پر بی ار ایس کے امیدوار 3, بی جے پی کے 3 ایک نشست پر مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اور ایک نشست پر ازاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی بانسواڑہ ڈگری کالج میں ووٹوں کی گنتی کی گئی صبح اٹھ بجے سے وٹوں کی گنتی کا اغاز کیا گیا 12 بجے تک تمام نتائج سامنے اگئے بانسواڑہ سب کلکٹر ڈاکٹر کرن مائی کی راست نگرانی میں ووٹوں گنتی کی گئی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو، اس کے لیے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا، جیسے جیسے نتائج سامنے اتے گئے کامیاب ہونے والیامیدوار اور ، اور ان کی تائیدی عوام میں جشن کا ماحول دیکھا گیا، تو دوسری جانب ناکام ہونے والے امیدواروں کی انکھوں میں انسو دیکھے گئے اس بار بانسواڑہ بلدیہ انتخابات کیبعدجو ایگزٹ پول جاری کیا گیا تو پورے غلط ثابت ہوئے ایگزٹ پول میں بی جے پی اور ایم ائی ایم کا صفایہ بتایا گیا کانگرس کو 15 پر کامیابی بتائی گئی یہ سارے نتائج غلط ثابت ہوے قابل ذکر بات یہ ہے کہ 19 وارڈوں میں پہلی بار تین نشستوں پر بی جے پی ایک نشست پر مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی کامیابی درج کراتے ہوئے عوام کو حیرت زدہ کر دیا, 16 فروری کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا بتایا جا رہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ کاسولہ بالراج کے اہلیہ وجیاماں کا چیئرمین کے لیے انتخاب کیا جانے کا امکان ہے وائس چیئرمین کا انتخاب کس کا ہوگا یہ تو انے والا وقت ہی بتائے گا۔