بانسواڑہ میں 40ڈبل بیڈ روم مکانات کا

   

اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس کے ہاتھوں افتتاح

بانسواڑہ۔/14جون، ( سیاست نیوز) بانسواڑہ کے موضع بومندیو پلی و نصراللہ ـآباد منڈلوں میں تعمیر شدہ تقریباً 40 ڈبل بیڈ روم مکانات کا اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے ہر مذہب ہر طبقہ کی عوام کو ایک نظر سے دیجھتے ہیں۔ اس طرح سے غریب و مستحق عوام کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات کو تعمیر کرتے ہوئے فراہم کررہے ہیں جو تمام ریاستوں میں صرف تلنگانہ ریاست ہی واحد ریاست ہے جہاں پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مثال کوئی ریاست میں نہیں ملتی۔ پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ صرف بانسواڑہ حلقہ میں ہی 5 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس طرح تلنگانہ ریاست میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات تلنگانہ کا ثبوت پیش کررہی ہے۔ تلنگانہ حکومت میں کے سی آر نے کسانوں کو قرضہ جات سے نجات پانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ کسانوں کو اسکیم کے ذریعہ سالانہ فی ایکر پر 10 ہزار روپئے کی امداد پہنچارہے ہیں اور 5 لاکھ بیمہ کی سہولت ضروری کھاد اور بیجوں کی دستیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ سے جولائی کے اختتام تک کونڈہ پوچما ساگر اگلے سال تک ملانا ساگر سے نظام ساگر پراجکٹ میں پانی چھوڑا جائے گا جس کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راو فکر مند ہیں تاکہ کسانوں اور عوام کو پانی کی سہولت جلد سے جلد ہوسکے۔ اس لئے کہ ریاست تلنگانہ میں 90 فیصد کسان زرعی فصل اُگاتے ہیں پوچارام نے کہا کہ بومندایوپلی چوراہے سے موضع بومندیوپلی تک تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ روپیوں کی لاگت سے بی ٹی سڑک کیلئے تعمیر بہت جلد شروع کی جانے والی ہے ۔ اس موقع پر بی سی سی بی متحدہ ضلع نظام آباد چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی، ستیش گوڑ، کوآپشن ممبر ضلع کاماریڈی عبدالمجید، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ممبران، سرپنچ کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور عوام موجود تھے۔