بانسواڑہ کی عوام 1500 سے آج تک محروم

   

بانسواڑہ ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ کی عوام تلنگانہ حکومت کی جانب سے حاصل ہونے والے راشن شاپ کے ذریعہ 1500روپئے لینے سے قاصر ہے ۔ تفصیلات کے بموجب حکومت تلنگانہ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام کے خاطر راشن شاپ سے فی کس 12کیلو چاول اور 1500 روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں عوام نے بینکوں کے ذریعہ 1500 روپئے حاصل کررہے ہیں لیکن تقریباً غریب عوام 500 روپئے حاصل نہ ہونے کی صورت میں آج بھی بینکوں کے چکر لگارہے ہیں، مایوس ہورہے ہیں اور کافی پریشان نظر آرہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تقریباً عوام نے بینکوں کے آس پاس دھوپ اور گرمی کی شدت کے باوجود لمبی لمبی قطاروں میں رہ کر 1500روپیوں کے خاطر بینکوں سے خالی ہاتھ واپس ہورہے ہیں کیونکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں روپئے جمع نہیں ہے اور بینک عہدیداروں کی جانب سے ان خواتین کو یہ تیقن دیتے ہوئے واپس کردیا جارہا ہے کہ آپ کے 1500روپئے پوسٹ آفس میں آچکے ہیں حاصل کرلیں جس کی وجہ سے خواتین کو اب پوسٹ آفس کے چکر لگاتے اور گرمی کی شدت میں قطاروں میں دیکھا جارہا ہے ۔ اس کے باوجود بھی انہیں پوسٹ آفس سے بھی مایوس ہوکر جانا پڑ رہا ہے ۔ خواتین نے یہاں پر صحافیوں سے اظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ چیف منسٹر کو چاہیئے کہ رقم 1500 روپئے راشن شاپ میں جمع کردیں تو خواتین کو راحت ملے گی ، ہمیں چاول کے ساتھ ساتھ 1500روپئے رقم بھی حاصل ہوجائے گی ۔