بانسواڑہ کے بی جے پی قائد کی کانگریس میں شمولیت

   

نظام آباد ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ کے بی جے پی کے قائد ملایادی ریڈی نے آج بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ واضح رہے کہ ملایادی ریڈی تقریباً2 سال قبل کانگریس سے مستعفی ہوتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی لیکن آج بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بانسواڑہ کانگریس پارٹی کے امیدوار کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے ہوسکتا ہے کانگریس پارٹی بانسواڑہ سے ملایادی ریڈی کو امیدوار بناسکتی ہے متحدہ ضلع کے کاماریڈی ، بانسواڑہ ، جکل اور نظام آباد اربن سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان باقی ہے جکل سے سابق رکن اسمبلی گنگارام ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، لکشمی کانت ٹکٹ کیلئے کوشاں ہے ۔ جبکہ کاماریڈی سے ریونت ریڈی مقابلہ کرنے کی صورت میں شبیر علی کو نظام آباد اربن سے مقابلہ کیلئے تیار کیا جارہا ہے اور ان چار حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کو لیکر ابھی تک کوئی واضح اعلان نہ کرنے کی وجہ سے امیدواروں میں تجسس برقرار ہے ۔