بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ کے صحافیوں کی جانب سے زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے دوسری مرتبہ پاتا بالا کرشنا گپتا کو زرعی مارکٹ چیرمین کا عہدہ دیئے جانے پر سید احمد سکریٹری پریس کلب بانسواڑہ کی قیادت میں زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بالاکرشنا گپتا کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر محمد عبدالخالق نمائندہ سیاست، محمد احمد پرواز TV، محمد یونس، محمد سلیم 6TV، محمد عبدالرشید، محمد اشفاق رہنمائے دکن، محمد شہباز موجود تھے۔
