کولکتہ : مغربی بنگال کا متوطن رابیندر ناتھ داس جو چٹگانگ کے قریب غرق ہوجانے والی ماہی گیر کشتی سے سمندر میں چھلانگ لگاچکا تھا ، کھانے کے بغیر مسلسل پانچ دن تک خلیج بنگال میں ایک بانس کے کھمبے کے سہارے تیرتا رہا ۔ اس نے پینے کیلئے بارش کا پانی استعمال کیا تھا ۔