سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے بگٹور علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گریز کے بگٹورعلاقے میں تاربل گاؤں کے نزدیک بھارت کے درمت پوسٹ اور پاکستان کے لوسار پوسٹ سے جمعے کی صبح قریب سوا گیارہ بجے گولہ باری شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رواں کے دوران طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔پولیس اور فوج نے اسی علاقے میں 14 ستمبر کو جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔