سرینگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پپچن علاقے کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کے ہمراہ چہارشنبہ کو پپچن علاقے کے نزدیک ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت محبوب الاسلام عرف فرحان ولد انعام الحق شاہ ساکن نادی ہال بانڈی پورہ کے بطور کی۔ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ جنگجو کی تحویل سے ایک چینی ساخت کا گرینیڈ جس کو اس نے اسکوٹی زیر نمبرJK15A- 0839 کی سیٹ کے نیچے چھپایا تھا، بر آمد کیا گیا۔ گرفتار شدہ جنگجو نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور اسی جنگجو تنظیم کی ہدایت پر نادی ہال مارکیٹ میں واقع اپنے دکان میں ایک خفیہ اڈہ بنایا ہے ۔