لندن: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پر جیل کے گورنر نے اجازت دی، جبکہ ان کی پارٹنر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔