باٹلہ ہاؤس انکاونٹر کے مجرم کو بہن کی شادی میں شرکت کی اجازت

   

نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے انڈین مجاہدین کے مشتبہ کارکن کو ایک دن کی پیرول کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ باٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں ایک پولیس آفیسر کی ہلاکت کیلئے سزائے عمرقید کاٹنے والے مجرم کو پولیس کی نگرانی میں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ جسٹس ہیماکوہلی اور ونود گوئل نے کہاکہ مجرم شہزاد احمد کو ہفتہ کے دن پولیس کے مناسب اسکواڈ کے ساتھ بہن کی شادی میں شرکت کیلئے لے جایا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑنے پر اسکواڈ کے انچارج انہیں مقامی پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں رات کو رکھا جاسکتا ہے۔

ری پبلک ٹی وی اور ارنب گو سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
نئی دہلی ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے ری پبلک ٹی وی چینل اور اس کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ سننداپشکر کی موت کی تحقیقات سے متعلق راز کے دستاویزات کے سرقہ کے تعلق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے عدالت سے رجوع ہوکر ارنب گوسوامی اور ری پبلک ٹی وی کے خلاف شکایت کی تھی۔