باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا مداخلت میں زخمی شخص کی موت

   


حیدرآباد۔ باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑے میں مداخلت ایک چوکیدار کے لئے مہنگی ثابت ہوئی۔ اس شخص کی ہمدردی اس کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ مادھا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہ مداوت بالو سرینو کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ بالو چوکیدار تھا جو مادھا پور مارکنڈا نگر کے اپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا۔ 31 جنوری کی رات اپارٹمنٹ کے قریب جھونپڑ پٹی میں اس نے آوازیں سنیں اور دیکھا کہ باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ بالو نے مداخلت کی اور جھگڑا چھڑانا چاہا۔ اس دوران سری بالو کا بیٹا سرینو نے بالو پر لکڑی سے حملہ کردیا اور اس حملہ میں بالو شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔