باپ بیٹی کے پاک رشتہ کو رسواء کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

   

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) باپ بیٹی کے پاک رشتہ کو رسواء کرنے والے یو ٹیوبر کو پولیس نے جیل منتقل کردیا ۔ سستی شہرت کیلئے پاک رشتہ پر نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے شہریوں کی برہمی کا سبب بننے والے یو ٹیوبری ہرنیت ہنمنتو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ہرنیت ہنمنتوکو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ باپ بیٹی کے رشتہ پر نازیبا تبصرے کے بعد دونوں تلگو ریاستوں میں ہرنیت ہنمنتو کے خلاف شدید برہمی پائی جاتی ہے ۔ اس تبصرے پر جاری برہمی کے دوران ریاستی وزیر تلنگانہ سیتا اکا نے بھی ہرنیت کے خلاف سخت کارروائی کیلئے پولیس کو ہدایت دی تھی ۔ یاد رہے کہ حیدرآباد سائبرآباد کرائم پولیس نے ہرنیت ہنمنتو کو پتہ چلاتے ہوئے بنگلور سے اسے گرفتار کیا اور ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے سخت دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ۔ ع