باپ سے 5 کروڑ روپئے تاوان حاصل کرنے بیٹے نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ کیا

   

سونی پت14 ؍جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ پولیس نے سونی پت کے ایک نوجوان کو اس کے دوست کے ساتھ گرفتار کرلیا جس نے اپنے خود کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا ۔ اس نوجوان نے اپنے والد سے پانچ کروڑ روپئے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے خود کو اغوا کنندہ قرار دیا اور بیٹے کی جان پیاری ہوتو رقم دینے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نوجوان نے اپنی کار کی نمبر پیلٹ تبدیل کرکے گروگرام میں ایک ہوٹل کا کمرہ حاصل کرکے اس میں رہنے لگا ۔ ہوٹل کمرہ سے نوجوان نے اپنے والد کو وائس مسیج روانہ کیا جس میں اس کے اغوا کئے جانے کی اطلاع دی ۔