باپ نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

   

دھارواڑ : کرناٹک کے ضلع دھارواڑ میں ایک باپ نے انتہائی سفاکانہ انداز میں اپنے 3 بچوں کو ہتھوڑے سے قتل کرکے خودکشی کرلی۔ موضع سولا میں پیش آئے واقعہ میں مقتول بچوں کی شناخت 8 سالہ شراونی ، 6 سالہ شریاس اور 4 سالہ شروتی کی حیثیت سے کی گئی جبکہ باپ کی شناخت فقیرپا مدارا کی حیثیت سے ہوئی ۔ بچے سوئے ہوئے تھے کہ ملزم نے ان پر ہتھوڑے سے حملہ کیا اور ہلاک کردیا۔