باپ کا قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) باپ کا قتل کرنے والے بیٹے کو بھونگیر رورل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ وائی مادھو ریڈی کو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 85 سالہ شخص لکشما ریڈی جو مادھو ریڈی کا باپ تھا، اس نے کل والد کو دھکہ دے دیا جب وہ کسی غیرخاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکشما ریڈی کے کئی خواتین سے ناجائز تعلقات تھے اور اس نے گمشتہ دنوں اس کی بہو یعنی مادھو ریڈی کی بیوی کو ہی ہراساں کیا تھا اور جنسی خواہش پوری کرنے کیلئے یہ شخص بہو پر دباؤ ڈالا رہا تھا اور بہو کو طلائی زیورات کا لالچ دے رہا تھا۔ یہ بات خاتون نے اس کے شوہر اور والدین کو بتائی تھی جس کے بعد مادھوریڈی والدین سے الگ زندگی بسر کررہا تھا۔ کل اس نے زرعی اراضی کے پاس والد کو ایک غیرخاتون کے ساتھ دیکھ لیا اور دونوں میں بحث و تکرار ہوئی۔ اس دوران بیٹے نے باپ کو دھکہ دیا اور وہ نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔ بھونگیر رورل پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔