باپ کو قتل کرنے کیلئے بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو ایک کروڑدئیے

   

بنگلور :کرناٹک پولس نے منگل کے روز کہا کہ اس نے بنگلورو میں ایک71 سالہ شخص کے قتل کے مقدمہ کا سراغ لگایا ہے اور اس کے بیٹے اور دوکرائے کے قاتلوں کو اس جرم کے سلسلے میںگرفتارکیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقتول کے بیٹے، مانی کانتھا (30 سالہ) نے کرائے کے قاتلوں کو ایک کروڑ روپے کی رقم دے کرکام پر رکھا تھا۔ دو دیگر ملزمین کی شناخت ٹی آدرشا (26 سالہ) اور شیوکمار (24 سالہ) کے طور پرکی گئی ہے۔ متاثرہ نارائن سوامی کو 13 فروری کو ان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گلا گھونٹا گیا تھا۔ پولیس کے بموجب انہیں اس مقدمہ میں دیگر افرادکے کردار پر بھی شبہ ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نے مانی کانتھا کی دوسری بیوی کی حمایت کی اور اپنی جائیداد کو اس کے نام پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے مایوس ہوکر بیٹے نے اپنے والدکو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 2013 میں منی کانتھا کو اپنی پہلی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیاگیا تھا۔ اپنی دوسری بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے پر اسے دوسری بار قید کیا گیا۔وہ کرائے کے قاتلوںسے اس وقت ملا جب وہ دوسری بار جیل میں تھا اور اس نے اپنے والد کو قتل کرنے پر ایک کروڑ روپے اور ایک اپارٹمنٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کہ منی کانتھا نے ایک لاکھ روپے ایڈوانس بھی ادا کیے تھے۔