حیدرآباد18نومبر(یواین آئی)باپ کی استھیاں بہانے کے دوران دو بیٹے ڈیم میں غرق ہوگئے ۔یہ واقعہ میدک میں ہفتہ کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کاماریڈی کونڈاپور کے ساکن 37سالہ ہریا سنگھ اور41سالہ بال سنگھ پوچمارل ڈیم پہنچے تاکہ باپ کی استھیوں کو بہایاجاسکے ۔ہریا اچانک پانی میں غرق ہونے لگا۔بال سنگھ نے اس کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی غرق ہوگیا۔دونوں لاشوں کو نکال لیا گیا ۔