باپ کی موت سے دلبرداشتہ بیٹی کا اقدام خودکشی

   

حیدرآباد۔/18 مارچ، ( سیاست نیوز) ضلع بھونگیر میں باپ کی موت سے دلبرداشتہ بیٹی نے خودکشی کرلینے کی کوشش کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ضلع بھونگیر راجہ پیٹ منڈل کے رگھوناتھ پور سے تعلق رکھنے والے مسٹر بی وینکٹیشم 55 سال پاور لوم ورکر گزشتہ دن حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں قلب پر حملہ کے باعث ہلاک ہوگیا اور باپ کی ہلاکت سے دلبرداشتہ ہوکر 24 سالہ بیٹی نوانیتا نے باپ کے بغیر اپنی زندگی کو بے کار تصور کرتے ہوئے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگاکر خودکشی کرلینے کی کوشش کی۔ شدید زخمی نوانیتا کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن چونکہ نوانیتا کا جسم زائد از60 فیصد چل جانے کی وجہ سے صورتحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوانیتا باپ کی بہت لاڈلی بیٹی تھی جس کے نتیجہ میں باپ کی موت سے دلبرداشتہ بیٹی نوانیتا نے خودکشی کرلینے کی کوشش کی ۔