حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ضلع میدک کے سدا شیو پیٹ میں جمعہ کی رات 54 سالہ ناگا راجو کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ ہفتہ کو ناگا راجو کے بیٹے دھنوش کے دسویں جماعت کا بورڈ امتحان تھا ۔ ایک طرف گھر پر باپ کی لاش تو دوسری جانب دسویں جماعت کا امتحان تھا ۔ دھنوش نے باپ کی آخری رسومات سے قبل خاندان رشتہ دار اور گاؤں والوں کے کہنے پر اس نے ہمت کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کی ۔ دھنوش نے نم آنکھوں اور دل میں درد رکھتے ہوئے دسویں کا امتحان لکھا ۔ اور بعد میں اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔۔ ش