حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ظالم باپ کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والی کمسن لڑکی دوران علاج فوت ہوگئی۔ اے سی گارڈز علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 اگسٹ کو شدید برہمی کی حالت میں باسط خان نے اپنی تین سالہ کمسن بچی سکینہ فاطمہ کو فرش پر پٹخ دیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا تھا۔ لڑکی کی ماں نے اسے پہلے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ لڑکی گزشتہ چار دنوں سے دواخانہ میں زیر علاج تھی اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس سیف آباد نے باسط خان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا تھا لیکن اب اس کیس میں ترمیم کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ب