نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس ہر لین دینے پر نظر رکھتا ہے لیکن کیا آنے والے عرصہ میں نقدی پر لین دین بھی ٹیکس کے زمرہ میں آئے گا یا کوئی انکم ٹیکس نوٹس بھیجی جائے گی۔ آپ کے اور شریک حیات یا آپ کے اور بیٹے کے درمیان لین دین پر بھی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نظریں پڑسکتی ہیں؟ ٹیکس ماہرین کے مطابق اگر رقم ہر ماہ گھر کے اخراجات کیلئے خرچ کی جاتی ہے یا کوئی اور مقصد سے صرف ہوتی ہے تو شریک حیات انکم ٹیکس کیلئے ذمہ دار نہیں ہوتی ہے۔ یہ دونوں قسم کی رقومات شوہر کی آمدنی تصور کی جائیں گی۔ انکم ٹیکس سیکشن 269SS اور 269T کے تحت زائد از 20 ہزار روپئے کے نقدی لین دین پر پنالٹی لگائی جاسکتی ہے۔ تاہم کئی معاملوں میں استثنیٰ دیا جاتا ہے۔